CM-KPK-Mehmood-Khan-Visit-to-Dir-Lower- 854

وزیر اعلیٰ محمود خان کا دورہ دیر

صوبہ خیبر پختونخواہ کا وزیر اعلیٰ محمود خان کا دورہ دیر

وزیراعلیٰ محمود خان نے دیر لوئر کا مختصردورہ کیا وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کا تیمرگرہ پریس کلب کے لیے 50 لاکھ گرانٹ کا اعلان،
* وزیر اعلیٰ کا تیمرگرہ پریس کلب کے صحافیوں کے لیے میڈیا کالونی کے قیام کی یقین دہانی،
* وزیراعلی کا مقامی صحافیوں کے کیے صحت انصاف کارڈکے اجراء کا بھی اعلان، 
* ہماری حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے تمام وعدے پورا کرے گی، محمود خان
* جمہوریت کے استحکام میں صحافیوں کا کلیدی کردار ہے، محمود خان
* وزیراعلی نے پریس کلب کی نو منتخب کا بینہ سے حلف بھی لیا

۔وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان نے تیمرگرہ میں ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کا بھی افتتاح کردیا ۔وزیراعلیٰ نے میڈیکل کالج کے لئے خوصوصی فنڈ کا اعلان کردیا اور ڈی سی آفس کا بھی افتتاح کیا وزیراعلیٰ محمود خان نے وومن اووکیشنل انسٹیٹوٹ خیمہ کا افتتاح کیا

وزیراعلیٰ نے رانی کے مقام پر نو تعمیر شدہ تیمرگرہ میڈیکل کالج میں اکیڈمک بلاک اور محمود خان کانفرنس ہال کا بھی افتتاح کیا۔ انہوںنے اس موقع پر یقین دلایا کہ مذکورہ کالج کو جلد چالو کرنے کیلئے باقی ماندہ فنڈ بھی جلد فراہم کئے جائیں گے تاکہ اگلے سال اس میں کلاسز کا اجراءیقینی ہوسکے ۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے تیمر گرہ دیر لوئر میں عبد الولی خان یونیورسٹی کے کیمپس کو ایک مکمل یونیورسٹی کی حیثیت دینے اور دیر لوئر میں اراضیات کی سٹلمنٹ (بندوبست) کے مسئلے کو حل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا ہے کہ چکدرہ تا چترال مین شاہرہ سی پیک کا حصہ ہے اور اس پر بہت جلد کام شروع کیا جائے گا۔ جس کا عنقریب وزیراعظم پاکستان عمران خان خود افتتاح کریں گے ۔وزیراعلیٰ نے انکشاف کیا کہ دیر کے تین حلقوں کو یکساں طور پر فائدہ دینے والا منصوبہ گوپلم ایری گیشن سکیم پی ایس ڈی پی میں بھیجا گیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ تحصیل ادنیزئی میں چکدرہ بائی پاس روڈ اور سانام ڈیم منظور شدہ منصوبے ہیں جبکہ وہاں پر انڈسٹریل زون کے قیام کیلئے کوشش کی جائے گی کیونکہ صنعتی ترقی کے ذریعے نوجوان نسل کو روزگار سے آراستہ کیا جا سکتا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے دیر لوئر میں بن شاہی لڑم ٹاپ اور دیگر پرفضاءاور سیاحتی مقامات کی ترقی اورعلاقہ میدان میں کیٹگری سی ہسپتال، ایک کالج ، تحصیل کمپلیکس و بازار کی بیو ٹیفکیشن کے منصوبوں کی بھی منظوری دی جبکہ کوٹو کے مقام پر ایک پل کی تعمیر کا اعلان بھی کیا۔ یہ اعلانات انہوں نے ہفتے کے روز اپنے ایک روزہ دورہ لوئر دیر کے موقع پر مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کرنے کے بعد نئے تعمیر شدہ تیمر گرہ میڈیکل کالج میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اﷲ، دیر لوئر اور اپر سے پاکستان تحریک انصاف کے منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، کمشنر ملاکنڈ ریاض خان محسود ، سیکرٹری صحت ڈاکٹر فاروق جمیل، ڈی سی لوئر دیر شوکت علی یوسفزئی اور تمام سرکاری اداروں کے حکام کے علاوہ پی ٹی آئی کے بلدیاتی نمائندوں ، تنظیمی عہدیداران اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

اس کے علاوہ شہد چوک پلائی اوور اور کالج مانوگے پل کو جلد از جلد منظور کراکے تعمیر کرنے کی یقین دہانی کی۔اور ورکر سے وعدہ کیا کہ انشااللہ ستمبر میں دیر میں ورکر کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان خود شرکت کرینگے۔

کمنٹس

کمنٹس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں